سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری کا سگنل فری منصوبہ ٹمبر مارکیٹ،ٹھوکر نیاز بیگ، جنکشن فری سگنلز فیروز پور روڈ کا دورہ

بدھ 29 جنوری 2014 13:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور سہیل چوہدری نے سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ، سگنل فری جنکشنز برائے قینچی چونگی،غازی روڈ اور خیرہ( چونگی امرسدھو) فیروز پور روڈ اور سگنل فری منصوبہ ٹھوکر نیاز بیگ کا ا وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران انہوں نے قصور،کاہنہ اور والٹن/ڈی ایچ اے کی طرف سے فیروز پور روڈ پر آنے والی ٹریفک جبکہ فیض پور انٹر چینج سے لاری اڈا،سبزی منڈی،پرانا راوی پل،شاہدرہ چوک،بیگم کوٹ ،بند روڈاور بابو صابو انٹر چینج سے ریلوے اسٹیشن،اک موریہ پل،عامر روڈ، پل داتا نگر اور اوکاڑہ ،ملتان کیطرف سے لاہور میں داخلہ کے انٹری اور ڈائیورشن پوائنٹس کا وزٹ کیا۔

سرکل افسران نے پبلک سروس وہیکلز اور لوڈر گاڑیوں کے لاہور شہر میں داخلہ کیلئے تشکیل دیئے جانے والے جامع ٹریفک پلانز بارے مفصل بریفینگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سرکل افسران کو ہدایت کی کہ وہ رش اوکات میں ٹرابل پوائنٹس پر خود موجود رہیں۔سہیل چوہدری نے کہاکہ سٹی ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہریوں کو سگنل فری تعمیراتی فلائی اوور منصوبہ ٹمبر مارکیٹ راوی روڈ تا چوک ٹیکسالی و مولانا احمد علی روڈ، سگنل فری جنکشنز برائے قینچی چونگی،غازی روڈ اور خیرہ( چونگی امرسدھو) فیروز پور روڈ اور سگنل فری منصوبہ ٹھوکر نیاز بیگ کے ڈائیورشن پلان بارے سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جارہا ہے۔شہر ی مزید راہنمائی کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر ہمہ وقت کال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :