پاکستان سعودی عرب کو جوہری بم فراہم کرنے کا عزم کر چکا ہے ،بروس ریڈل کا دعویٰ

بدھ 29 جنوری 2014 13:28

واشنگٹن /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) بھارتی میڈیا نے امریکی صدر بارک اوباما کے قریبی ساتھی اور مغربی ایشیائی امور کے ماہر سابق سی آئی اے اہلکا ربروس ریڈل کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے پاس جوہری بم فراہم کرنے کی پاکستانی کمٹمنٹ موجود ہے ، پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں میں تیزی سے اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کو جوہری بم فراہم کرنے کا عزم کر چکا ہے۔

ایک ممتاز امریکی تھنک ٹینک بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں خارجہ پالیسی پر ایک پینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بہت سے رازوں میں سے یہ بھی ایک لاعلمی ہے کہ سعودی عرب پاکستانیوں سے بم حاصل کرنے کیلئے پہلے ہی معاہد ہ کرچکا ہے یا نہیں۔مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے درمیان یہ ایک راز ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پاکستان تیزی سے جوہری ہتھیاروں میں کیوں اضافہ کر رہا ہے؟وہ بھارت کے مقابلے میں دگنا یا تین گنا زیادہ بم بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کوئی بیرونی پارٹنر ہے جن کے ساتھ جوہری بم فراہم کرنے کا عزم ہے۔یہ معاملہ واضح نہیں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس سلسلے میں بات چیت ہوتی رہی ہے ،سعودی عرب کے پاس پاکستانی کمٹمنٹ موجود ہے کہ وہ انہیں بم فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب امریکی صدر اوبا سے انتہائی مایوس ہے۔ آغاز میں اوباما اور سعودی عرب کے تعلقات حوصلہ افزاء تھے۔عرب ممالک میں سعودی عرب پہلاملک تھا جہاں قاہرہ سے پہلے اوباما گئے تاہم سعودی عرب امریکا سے بہت ناامید ہوگیا انہوں نے کہا کہ ، حال ہی میں سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی نشست سنبھالنے سے انکار کر دیا

متعلقہ عنوان :