غداری کیس ، پرویز مشرف کے وکلا کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی
بدھ 29 جنوری 2014 11:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پروز مشرف کے وکلا کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کردی۔
(جاری ہے)
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں غداری کیس کی سماعت کرنے والی 3رکنی خصوصی عدالت نے سابق صدر کی جانب سے دائر 3 درخواستوں پر سماعت شروع کی تو سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل انور منصور کی جانب سے درخواست کی گئی کہ ان کے موکل کی قانونی ٹیم اس وقت سپریم کورٹ میں ایک اور کیس کی سماعت میں مصروف ہے جبکہ وکیل استغاثہ کی جانب سے اے ایف آئی سی کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ پر اٹھائے گئے اعتراضات بھی کل ہی موصول ہوئے ہیں جس کو پڑھنے اور اس پر موقف کی تیاری میں انھیں کم از کم ایک دن کا وقت دیا جانا چاہیئے ۔
عدالت نے انور منصور کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت جمعرات کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی عدالت میں وکیل استغاثہ اکرم شیخ کی جانب سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ کی تیار کردہ میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات داخل کئے گئے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.