اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس افتخار محمد چودھری کو سیکورٹی دینے کیخلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

منگل 28 جنوری 2014 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو سیکورٹی دینے کے خلاف نظرثانی کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی اور سیکورٹی دینے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نورالحق قریشی نے کی۔ ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو سیکیورٹی دینے کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے منظورکرلیا ہے۔عدالت نے ایڈوکیٹ حنیف راہی پر ایک لاکھ جرمانہ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سنگل بنچ کے فیصلے پر فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :