بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور صوبے کے عوام کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے حکومت پر عزم ہے،صدر ممنون حسین ، وفاقی حکومت بلوچستان کی پائیدار ترقی اور وہاں کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کو ترجیح دیتی ہے ،گور نر بلوچستان سے گفتگو

منگل 28 جنوری 2014 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور صوبے کے عوام کی شکایات کے ازالے کے حوالے سے حکومت پر عزم ہے ، وفاقی حکومت بلوچستان کی پائیدار ترقی اور وہاں کے عوام کے احساس محرومی کو دور کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی سے منگل کو ایوان صدر میں گفتگو کررہے تھے صدر نے بلوچستان کے عوام کو خوشحالی اور ترقی کے لحاظ سے قومی زندگی کے مرکزی دھارے میں لانے کے لئے بلوچستان کی حکومت کی کوششوں میں صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کی ہر ممکنہ معاونت کا یقین دلایا۔

صدر نے سانحہ مستونگ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت کارروائی اور ہزارہ برادری کے بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ گورنر بلوچستان نے صدر مملکت کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور صوبے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :