توتک سے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا افسوسناک ہے ، ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، لاشوں کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

منگل 28 جنوری 2014 22:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ توتک سے مسخ شدہ لاشوں کا ملنا افسوسناک ہے ، ضلعی انتظامیہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے، لاشوں کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ہی حکومت بلوچستان اس حوالے سے موقف دینے کی پوزیشن میں ہوگی، وزیراعلی نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے درخواست کی کہ وہ واپس کوئٹہ آئے حکومت ان کو بحفاظت اور باعزت طریقے سے ڈیرہ بگٹی اپنے آبائی گھر لے جانا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت بلوچستان اس بات پر قائم اور پر عزم ہے کہ کسی کے بنیادی اور آ ئینی حقوق پامال نہ ہوں مگر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی روانگی کے وقت نوا بزادہ طلال بگٹی اورعالی بگٹی کے بیا نات کے بعد ہم نہیں چاہتے کہ وہاں کوئی نیا مسئلہ پیداہو انہوں نے کہ نواب اکبر خان بگٹی کا گھر میرے لئے انتہائی قابل اترام ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے ان کے خاندان کو کوئی مسئلہ ہو ۔