انسداد دہشتگردی بارے پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کااجلاس ، اطلاعات کے تبادلے کو موثر بنانے کا فیصلہ ،پاکستان اور روس کا انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور منظم کرائم بارے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور تعاون کے فروغ پر اتفاق

منگل 28 جنوری 2014 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) انسداد دہشتگردی بارے پاکستان اور روس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں علاقائی اور قومی سلامتی کے خطرات سمیت انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور منظم کرائم کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ منگل کو انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا پانچواں اجلاس تھا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری داخلہ امتیاز تاجور نے جبکہ روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر وی زمیوسکی نے روسی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں علاقائی اور قومی سلامتی کے خطرات اور ان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور منظم کرائم کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اطلاعات کے تبادلے کو موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :