پرویز مشرف کی بیماری سیاسی ہے اس عمر میں ہوہی جاتی ہے،اعتزازاحسن،علاج اورعارضے کو جواز بناکر سابق صدرکے باہر جانے سے فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا،گفتگو

منگل 28 جنوری 2014 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینٹراعتزازاحسن نے سابق صدرپرویز مشرف کی بیماری کو سیاسی قراردیتے ہوئے کہاہے کہ اس عمر میں کچھ بیماریاں ہوہی جاتی ہیں،علاج اورعارضے کو جواز بناکر باہر جانے سے فوج کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر اعتزازاحسن نے کہاکہ سابق صدرپرویز مشرف کی بیماری سیاسی لگتی ہے اس عمر میں کچھ بیماریاں ہوہی جاتی ہیں،ان کو جو بیماریاں لگی ہیں وہ ان کی عمرکے مطابق ہیں،انہوں نے کہاکہ جو رپورٹ اے ایف آئی نے دی ہے اس کے مطابق امریکہ میں بیٹھے ہوئے دل کے ڈاکٹر نے کہاکہ اس طرح کی بیماریاں عام بات ہے،انہوں نے کہاکہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلے گا اوروہ ملک کے اندررہیں گے،ان کے باہر جانے کا امکان نہیں ہے ،انہوں نے کہاکہ علاج اورعارضے کو جواز بناکر باہر جانے سے فوج کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچے گا اورفوجی اسپتال اے ایف آئی کی جو رپورٹ پیش کی گئی ہے وہ بھی ادارے کو نقصان پہنچائے گی ۔

متعلقہ عنوان :