شاہ زین خان بگٹی کی قیادت میں جانے والے قافلے کے شرکاء کا گیارہویں روز بھی دھرناجاری

منگل 28 جنوری 2014 21:35

تنگوانی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 جنوری ۔2014ء)شاہ زین خان بگٹی کی قیادت میں جانے والے قافلے کے شرکاء کا گیارہویں روز دھرناجاری قافلے کے پانچ ہزارسے زائد افرادخواتین بچوں میں بیماریوں نے ڈیرے جما لئے ۔

(جاری ہے)

شدید سردی کے بعد مظاہرین کولگنے والی بیماریوں میں اسہال،نزلہ زکام،کھانسی ،بخار،فلو،الٹیاں،ملیریاشامل ہیں قافلے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے کوئی طبی کیمپ کا انعقاد نہیں کیا گیا ہے دوسری جانب قافلے کے شرکاء کو فراہم کیا جانے والا کھاناغیرمعیاری ہے جس کی وجہ سے لوگ بیمارہورہے ہیں دوسری جانب قافلے کے سربراہ میر شاہ زین خان بگٹی نے صحافیوں کوبتایا کے تین روز بعد اپنا لائحہ عمل دیں گے ابھی تک بلوچستان حکومت نے رابطہ نہیں کیا ہے ہم پاکستان مین دھشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں بگٹی قبیلہ دھشگتر دی کا شکارہے بلوچستان صوبہ میں باہر کی خفیہ ایجنسیاں دھشتگردی میں ملوث ہیں انہوں نے کہاکے بگٹی قبیلہ پرامن پسند قبیلہ ہے اوراپنے آبائی علائقوں میں آباد ہونا چاہتاہے مگر بلوچستان کی بے اختیارحکومت وفاقی حکومت کے اشاروں پر ناچ رہی ہے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ بے اختیارہیں ورنہ وہ گیارہ روز سے احتجاجی مظاہرین سے بات کرنے کیلئے پہنچتے انہوں نے مزید کہا کے ہماری پرامن جنگ جاری رہیگی اورحقوق کی خاطر آوازبلند کرتے رہیں گے۔