ارشد پپو قتل کیس، شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

منگل 28 جنوری 2014 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس میں رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران شاہ جہاں بلوچ کے وکیل عامر منسوب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے موکل کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، سیاسی بنیادپر مقدمہ قائم کیا گیا ہے ، جبکہ تفتیشی افسر نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہ جہاں بلوچ کے خلاف تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا ، جس پر جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پرمشتمل بینچ نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس غلام سرور کورائی اور جسٹس صلاح الدین پنہور پرمشتمل بینچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

متعلقہ عنوان :