میرا نام طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے، فاروق ستار

منگل 28 جنوری 2014 17:48

میرا نام طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے، فاروق ستار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مجھے سنگین سیکورٹی خدشات لاحق ہیں۔ اس بارے میں وزیراعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ کو آگاہ کر چکا ہوں۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے بغیر سیکورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دوبارہ الرٹ جاری کی ہے جس کے مطابق میرا نام کالعدم تحریک طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میں نے سیکورٹی فراہمی کیلیے چھ خطوط لکھے لیکن صرف کراچی میں ایک موبائل فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :