انسداد دہشتگردی، پاکستان اور روس کا مشترکہ اجلاس

منگل 28 جنوری 2014 17:48

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاک روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا یہ پانچواں اجلاس تھا۔ پاکستانی وفد کی قیادت قائم مقام سیکرٹری داخلہ امتیاز تاجور نے جبکہ روسی صدر کے خصوصی نمائندے الیگزینڈر وی زمیوسکی نے روسی وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں علاقائی اور قومی سلامتی کے خطرات اور ان سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور انسانی سمگلنگ، منی لانڈرنگ اور منظم کرائم کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور اطلاعات کے تبادلے کو موثر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :