ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی نہیں روکی گئی،مسئلہ موزوں مقام اور سیکیورٹی کا تھا،شاہ فرمان

منگل 28 جنوری 2014 16:26

ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی نہیں روکی گئی،مسئلہ موزوں مقام ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی تقریب رونمائی نہیں روکی گئی بلکہ مسئلہ موزوں مقام اور سکیورٹی کا تھا ۔حکومت کی خواہش ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلباء کی پوری توجہ حصول تعلیم پر مرکوز رہے ۔

(جاری ہے)

ایریا سٹڈی سنٹر پشاور یونیورسٹی میں ملالہ یوسفزئی کی کتاب کی رونمائی کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مذکورہ کتاب کا تعلق نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں سے نہیں ہے انہو ں نے کہا کہ جہاں تک ایریا سٹڈی سنٹر کا تعلق ہے وہاں پر سنٹر ل ایشیاء اور ساوتھ ایشیاء سے متعلق نصاب پڑھایا اور تحقیق کی جاتی ہے ۔

شاہ فرمان نے کہا کہ مذکورہ کتاب ملالہ یوسفزئی کی ذاتی نوشت ہے جس کا تعلق ایریا سٹڈی سنٹر یا کسی بھی تعلیمی ادارے سے نہیں جوڑا جا سکتالہذا مذکورہ کتاب کی رونمائی مطلوبہ فورم پر ہونا چاہیے تھی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں نصابی ، ہم نصابی ، صحت مندانہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کی نہ صرف سرپرستی کرے گی بلکہ ایسی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون بھی فراہم کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :