Live Updates

ملالہ کی کتاب کی رونمائی روکنے پر عمران خان خیبر پختونخوا حکومت سے ناراض

منگل 28 جنوری 2014 15:28

ملالہ کی کتاب کی رونمائی روکنے پر عمران خان خیبر پختونخوا حکومت سے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) پشاور یونیورسٹی میں ملالہ کی کتاب کی تقریبِ رونمائی روکنے پر عمران خان برہم ہو گئے،کہتے ہیں تحریک انصاف اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ تحریک انصاف کے قائد عمران خان ایک بار پھر اپنی صوبائی حکومت سے ناراض ہو گئے ہیں۔اس مرتبہ وجہ ناراضگی ملالہ یوسف زئی ہے جس کی کتاب کی تقریب رونمائی کو خیبر پختون خوا حکومت نے روک دیا۔

(جاری ہے)

بیان جاری کرنے کے لیے تحریک انصاف کے قائد کو ٹویٹر کا سہارا لینا پڑا۔کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ملالہ کی کتاب کی رونمائی کیوں روکی گئی۔کے پی کے حکومت نے پشاور یونیورسٹی میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ملالہ کی کتاب کی تقریب رونمائی کو سیکورٹی کا بہانہ بنا کر روک دیا تھا۔اس سے پہلے بھی عمران خان کو خیبر پختونخوا حکومت کی سستی پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا جب صوبائی حکومت کا کوئی بھی وزیر ہنگو کے شہید اعتزاز کے گھر اظہار افسوس کے لیے نہیں گیا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات