معاشی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نواز شریف

منگل 28 جنوری 2014 15:15

معاشی ترقی کیلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، نواز شریف

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کيلئے وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے فیصل آباد میں بین الاقوامی معیار کے ائیر پورٹ کی تعمیر کی بھی ہدایت کی۔ فيصل آباد ڈويژن کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کے قيام سے معيشت تيزی سے ترقی کرے گی۔ پاکستانی نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کا عزم اور حوصلہ بے مثال ہے۔ موجود حکومت ان کی بھُرپور مدد کر رہی ہے۔وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ فیصل آباد میں نجی و سرکاری شراکت داری سے بین الاقوامی معیار کا ائیرپورٹ تعمیر کیا جائے۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزيراعظم کو اپنے حلقوں ميں ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ ارکان نے پارلمانی پارٹی اجلاس میں وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ کی بریفنگ کو پُر امید قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :