ن لیگ کو سندھ میں دوسرادھچکا، ممتازبھٹو کے بعد لیاقت جتوئی بھی پارٹی عہدوں سے مستعفی
منگل 28 جنوری 2014 15:15
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) ممتاز بھٹو کے بعد لیاقت جتوئی نے بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اختلافات کے بعد تمام پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔کراچی میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو سندھ میں فعال کیا اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سخت مقابلہ کیا، اپنی خدمات کے بدلے انہیں عہدوں یا مراعات کی ضرورت نہیں، لیکن گزشتہ 9 ماہ کے دوران وزیر اعظم نے سندھ کے کسی معاملے پر کوئی مشاورت نہیں کی، ان کے تحفظات سننے تو دور کی بات انہوں نے ملاقات تک گوارا نہ کی۔
ہم کسی کے دروازے پر نہیں گئے ماضی میں نواز شریف اور چوہدری شجاعت ہمارے پاس خود آئے تھے اور اب بھی ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہوئے ہیں لیکن ن لیگ نے ہمارے لیے دروزے بند کردیئے ہیں۔(جاری ہے)
لیاقت جتوئی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال پر انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے جس کے بعد وہ ابتدائی طور پر پارٹی تو نہیں چھوڑ رہے لیکن تمام عہدوں سے مستعفی ہورہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی کارکن ہیں ان کے کسی کے ساتھ گلے شکوے نہیں، اپنی سیاسی وابستگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ممتاز بھٹو نے بھی مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض ہوکر ایک بار پھر سندھ نیشنل فرنٹ کو بحال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.