آسٹریلین اوپن جیتنا میرا ہی حق تھا ،سوئس اسٹار اسٹینسلاس وارنکا

منگل 28 جنوری 2014 13:47

میلبورن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) سوئس اسٹار اسٹینسلاس وارنکا نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن جیتنا ان کا ہی حق تھا ۔ایک انٹرویو میں م انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں عالمی نمبرنڈال اور جوکووچ کو ہرانا اور رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت میں اپنی خوشی اور احساسات کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے ہم وطن راجر فیڈرر کوکئی گرینڈ سلم میں کامیابیاں سمیٹتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے کئی سال ٹینس میں حکمرانی کی تاہم اب میری باری ہے ۔سوئس کھلاڑی نے کہا کہ راجر فیڈر سے میرے بہت اچھے مراسم ہیں اور وہ میرے نزدیک دنیا کا بہترین ٹینس کھلاڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :