اداکارہ نیہا بلوچ اور نادیہ علی کی یورپ میں شاندار پرفارمنس ، پاکستانیوں سمیت مقامی باشندوں نے بھی بھرپور داد دی

منگل 28 جنوری 2014 13:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) اداکارہ نیہا بلوچ اور نادیہ علی کی یورپ میں شاندار پرفارمنس ، پاکستانیوں سمیت مقامی باشندوں نے بھی پرفارمنس پر ان کو بھرپور داد دی ۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کو ایک طائفہ 24جنوری کو اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے یورپ روانہ ہوا تھا جس میں اداکارہ نادیہ علی ، نیہا بلوچ ، نمرہ چوہدری ، طارق ٹیڈی ، سردار کمال ، ہنی البیلا ، کنول چوہدری سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

” ورلڈ انٹرٹینمنٹ ڈنمارک“ کے زیر اہتمام ہونے والے پہلے اسٹیج ڈرامے کے شو میں اداکارہ نادیہ علی اور نیہا بلوچ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ہال میں بیٹھے شائقین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ شو کے آرگنائزر ساجد چوہدری نے کہا ہے کہ یورپ میں پاکستانی ثقافت کو متعارف کروانا میرا مشن ہے اور پاکستان کا روشن چہرہ دکھا کر دنیا میں یہ ثابت کرنا چاہتا ہوں کہ اہم پر امن قوم ہیں اور دنیا کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جتنے بھی پروگرام آرگنائز کروائیں ہیں اس میں ہمیشہ پاکستانی ثقافت کو مد نطر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :