”پنجاب یوتھ اینڈسپورٹس فیسٹیول2013-14ء “ ضلع اٹک میں احسن طریقے سے اختتام پذیر

منگل 28 جنوری 2014 13:35

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر ان کے خصوصی ویژن” پنجاب کی نوجوان نسل میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کا فروغ“کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ”پنجاب یوتھ اینڈسپورٹس فیسٹیول2013-14ء “ کے مقابلے تیسرے مرحلے میں تحصیل سطح پر پنجاب کے36 اضلاع کی137تحصیلوں کی طرح ضلع اٹک کی 6تحصیلوں سمیت تحصیل اٹک میں بھی احسن طریقے سے اختتام پذیر ہو چکے ہیں، پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے ،خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف ذاتی دلچسپی لے کر پورے صوبہ میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، ان مقابلوں میں مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات کے علاوہ پنجاب کے عام نوجوان شہری اورنوجوان لڑکیاں بھی بڑھ چڑھ کر بھر پور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں،ان خیالات کا اظہارتحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن (ٹی ایم اے) اٹک کے سنےئر کلرک ،معروف ڈرامہ آرٹسٹ و سپورٹس کلرک ”پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول 2013-14ء “ تحصیل اٹک راجہ زاہد حسین نے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

28 جنوری 2014ء“سے دوسرے پنجاب یوتھ اینڈسپورٹس فیسٹیول2013-14ء “ کے تیسرے مر حلے میں تحصیل سطح کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کی11یونین کونسلوں کے مابین ہونے والے مقابلوں کے مکمل نتائج کی تفصیلات کے بارے میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے ،اس موقع پر تحصیل میونسپل آفیسر (ٹی ایم او) تحصیل اٹک و انچارج پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول تحصیل لیول کریسنٹ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم کے کپتان معروف کرکٹر سردار آفتاب احمد خان ،ابھرتے ہوئے سپورٹس جرنلسٹ ضلعی اینڈ ڈسٹرکٹ و تحصیل میڈیا ایڈوائیزر”پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ و سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک ہشام خان اعوان،بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈاٹک طاہر محمود مودی ،تحصیل سطح کے ہونے والے مقابلوں میں گراؤنڈ کمیٹی تحصیل اٹک کے کنوےئیر شیخ غیاث احمد صدیقی اورایمپارشل سپورٹس کمیٹی تحصیل اٹک کے کنوےئیر شیخ اشتیاق احمد صدیقی بھی موجود تھے،تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن (ٹی ایم اے) اٹک کے سنےئر کلرک ،معروف ڈرامہ آرٹسٹ و سپورٹس کلرک ”پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول 2013-14ء “ تحصیل اٹک راجہ زاہد حسین نے ”دوسرے یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ کے تیسرے مرحلے میں تحصیل سطح کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کے مکمل نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تحصیل سطح کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کی11یونین کونسلوں کے مابین ہونے والے مقابلوں کے دسویں اور آخری سپورٹس سیکٹر میں عام کھلاڑیوں نے کھیلوں کے19 مختلف ایونٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحصیل سطح کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کی11یونین کونسلوں کے مابین ہونے والے مقابلوں میں سپورٹس سیکٹر کے پہلے ایونٹ اتھلیٹکس کی 8کیٹیگریز کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنے بہترین جوہر دکھائے ہیں ،تحصیل سطح کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کی11یونین کونسلوں کے مابین اتھلیٹکس کے مقابلوں کی پہلی کیٹیگری 100میٹر دوڑ میں یونین کونسل مرزا کے ضلع اٹک کے مایہ ناز معروف اتھلیٹ یا سر محمود نے پہلی ،یونین کونسل حاجی شاہ کے توصیف احمد نے دوسری اور یونین کونسل 2اٹک شہر کے رضوان اللہ طارق المعروف لکی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، اتھلیٹکس کے مقابلوں کی دوسری گیٹیگری 200میٹر دوڑ میں یونین کونسل مرزا کے ہی ضلع اٹک کے مایہ ناز معروف اتھلیٹ یا سر محمود نے ایک بار پھر پہلی ،یونین کونسل نمبر1اٹک شہر کے مدثر نے دوسری اور یونین کونسل اکھوڑی کے اعزاز خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،اتھلیٹکس کے مقابلوں کی تیسری کیٹیگری 400میٹر دوڑ میں یونین کونسل حاجی شاہ کے غلام دستگیر نے پہلی ،یونین کونسل نمبر1اٹک شہر کے نبیل خان نے دوسری اور یونین کونسل اکھوڑی کے خاور شہزاد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،اتھلیٹکس کے مقابلوں کی چوتھی کیٹیگری 800میٹر دوڑ میں یونین کونسل نمبر1اٹک شہر کے سعید اقبال نے پہلی ،یونین کونسل حاجی شاہ کے توصیف احمد نے دوسری اور یونین کونسل مرزا کے راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن (ٹی ایم اے) اٹک کے سنےئر کلرک ،معروف ڈرامہ آرٹسٹ و سپورٹس کلرک ”پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول 2013-14ء “ تحصیل اٹک راجہ زاہد حسین نے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

28 جنوری 2014ء“سے دوسرے پنجاب یوتھ اینڈسپورٹس فیسٹیول2013-14ء “ کے تیسرے مر حلے میں تحصیل سطح کے مقابلوں میں تحصیل اٹک کی11یونین کونسلوں کے مابین ہونے والے مقابلوں کے مکمل نتائج کی تفصیلات کے بارے میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اتھلیٹکس کے مقابلوں کی پانچویں کیٹیگری 1500میٹر دوڑ میں یونین کونسل حاجی شاہ کے غلام دستگیر نے پہلی ،یونین کونسل نمبر1اٹک شہر کے ذیشان نے دوسری اور یونین کونسل نمبر2اٹک شہر کے حسن سعید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،اتھلیٹکس کے مقابلوں کی چھٹی کیٹیگری جیولین تھرو میں یونین کونسل نمبر1اٹک شہر کے نبیل پہلی ،یونین کونسل نمبر2اٹک شہر کے رضوان اللہ طارق المعروف لکی نے دوسری اوریونین کونسل مرزا کے عدنان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ،اتھلیٹکس کے مقابلوں کی ساتویں کیٹیگری شاٹ پٹ میں یونین کونسل نمبر2اٹک شہر کے رضوان اللہ طارق المعروف لکی نے پہلی ،یونین کونسل نمبر3اٹک شہر کے سرفراز نے دوسری اور یونین کونسل نمبر1اٹک شہر کے نبیل خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ، اتھلیٹکس کے مقابلوں کی آٹھویں اور آخری کیٹیگری لانگ جمپ میں یونین کونسل حاجی شاہ کے توصیف احمد نے پہلی ،یونین کونسل مرزا کے یاسر محمود نے دوسری اور یونین کونسل نمبر1اٹک شہر کے سعید اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ،آخر میں تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن (ٹی ایم اے) اٹک کے سنےئر کلرک ،معروف ڈرامہ آرٹسٹ و سپورٹس کلرک ”پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول 2013-14ء “ تحصیل اٹک راجہ زاہد حسین نے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں”دوسرے یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول2013-14ء“ کی مزید تفصیلات کے بارے میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں میں ہر عمر کے افرادحصہ لے رہے ہیں جبکہ دوسرے پنجاب یوتھ ایند سپورٹس فیسٹیول میں سرکاری، نیم سرکاری اداروں کے علاوہ پرائیویٹ ادارے بھی بھر پور شرکت کررہے ہیں-