فیصل آباد، جڑاں والا میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل

منگل 28 جنوری 2014 11:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2014ء) جڑاں والا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑاں والا میں نا معلوم افراد نے ڈیرے پر سوئے ہوئے 3 افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں کو تحصیل اسپتال جڑاں والا منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے لیکن مکمل تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی بیان جاری کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :