پاکستان میں غیر قانونی تارکین وطن کی اصل تعداد کا علم نہیں، وزارت داخلہ کا قومی اسمبلی میں اعتراف

پیر 27 جنوری 2014 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) وزارت داخلہ نے پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیر غیر قانونی تارکین وطن کی اصل تعداد سے لا علمی کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی ساجد احمد کے سوال پر تحریری جواب میں وزیر داخلہ و انسداد منشیات نے ایوان کو آگاہ کیا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں رہائش پذیرغیر قانونی تارکین وطن کی اصل تعداد کے تعین کیلئے کوئی ملک گیر سروے نہیں کیا گیا تاہم غیر قانونی تارکین وطن کے حوالے سے شگری رپورٹ کے مطابق 1994 ء تک کراچی میں اندازً16 لاکھ 26 ہزار 3 سو 24 غیر قانونی تارکین وطن رہائش پذیر تھے جبکہ این اے آر اے سٹاف سروے 2003-09 کے مطابق کراچی میں رہائش پذیر غیر قانونی تارکین وطن کی اصل تعداد 18 لاکھ 85 ہزار 4 سو روپے 35 نفوس تھی۔