طالبان کی اکثریت سے مذاکرات ہورہے ہیں جس میں کامیابی ملی عین اسی وقت بنوں حملہ ہوا،چوہدری نثار، شواہد ملتے ہیں قبائلیوں سے ہونیوالی بات چیت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،طالبان کے بہت سے گروپ ہیں ان سے مذاکرات بھی مشکل ہیں اورجنگ بھی ، ایک سے کرتے ہیں تو دوسرا ناراض ہوجاتا ہے، اوپر سے طالبان کالبادہ اوڑھا ہوا ہے اوراندر سے کچھ اورہیں، حکومت جو بھی کررہی ہے وہ وزیراعظم کی لیڈرشپ میں ہورہاہے،آئیں مشترکہ پاکستان کو بچانے کیلئے ثابت کریں سیاست کوایک طرف رکھ کرسرجوڑ کر مشکل صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے یکجان اوریک زبان ہوں،وفاقی وزیرداخلہ کاقومی اسمبلی میں اظہارخیال
پیر 27 جنوری 2014 22:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ طالبان کی اکثریت سے مذاکرات ہورہے ہیں جس میں کامیابی ملی لیکن عین اسی وقت بنوں حملہ ہوا، شواہد ملتے ہیں کہ قبائلیوں سے ہونیوالی بات چیت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی،طالبان کے بہت سے گروپ ہیں ان سے مذاکرات بھی مشکل ہیں اورجنگ بھی مشکل ہے ایک سے کرتے ہیں تو دوسرا ناراض ہوجاتا ہے اوپر سے طالبان کالبادہ اوڑھا ہوا ہے اوراندر سے کچھ اورہیں، حکومت جو بھی کررہی ہے وہ وزیراعظم کی لیڈرشپ میں ہورہاہے،آئیں مشترکہ پاکستان کو بچانے کیلئے ثابت کریں کہ سیاست کوایک طرف رکھ کرسرجوڑ کر مشکل صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے یکجان اوریک زبان ہوں ۔
پیرکو قومی اسمبلی میں اراکین کے اعتراضات کاجواب دیتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ میاں نوازشریف پہلی دفعہ وزیراعظم نہیں بنے وہ دوبارپہلے بھی وزیراعظم بن چکے ہیں ماضی میں بھی تمام فیصلوں کااعلان پارلیمنٹ میں کیاہے وزیراعظم منتخب ہیں اورایوان کااحترام کرتے ہیں وہ آئیں گے آج پروگرام تھا لیکن مزید مشاورت کی ضرورت تھی کیونکہ کوئی بھی فیصلے راتوں رات نہیں ہوسکتے پارلیمانی پارٹی کواعتماد میں لیا ہے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کامسئلہ قومی مسئلہ ہے جو گھمبیرترین مسئلہ بن چکاہے اس مسئلے سے پاکستان نبردآزما ہے نائین الیون سے لیکرآج تک ملک دہشتگردی کاشکار ہے 2010ء میں دوہزار سے زائد دھماکے اورخودکش حملے ہوئے لیکن ہم حکومت کوبیک فٹ پرنہیں لیکرآئے نہ ہی طعنہ زنی کی ان کے دورمیں ملکی سرزمین پر حملہ ہوا ا ورغیرملکی ہیلی کاپٹر ملکی خودمختاری اورآزادی کے پرخچے اڑاتے ہوئے داخل ہوئے لیکن اپوزیشن نے اس وقت ذمہ داری کامظاہرہ کیا پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں ان کے پاس کوئی ڈرافٹ نہیں تھا سب نے ملکر تیار کیا اورپھراس پراتفاق رائے قائم کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.