توتک میں اجتماعی قبروں کی انکشافات پر کھدائی کے دوران مزید گیارہ افراد کی لاشیں برآمد ،شناخت وضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا

پیر 27 جنوری 2014 22:27

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے توتک میں اجتماعی قبروں کی انکشافات پر کھدائی کے دوران مزید گیارہ افراد کی لاشیں برآمد شناخت وضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال پہنچادیا گیا جن کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے انتظامیہ کے مطابق ان کو قتل کرکے دفنایا گیا ہے جن کی تعداد درجنوں میں ہوسکتی ہے تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے توتک کے موضع مشیری میں لاشیں ملنے اور اجتماعی قبروں کے انکشاف کے بعد ہفتے اور پیر کے روز کھدائی کرکے لاشیں برآمد کی گئی جن میں مجموعی طور پر 13لاشوں کو ہسپتال لایا گیا جن کو شناخت کیلئے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دیا ہے لیکن ان کی حالت انتہائی خراب ہے جوکہ ناقابل شناخت ہے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈاکٹروں نے لاشوں کے نمونے حاصل کرکے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوادیئے لاشوں کی حتمی تعداد کے متعلق بھی ضلعی انتظامیہ یا سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ۔