سپریم کورٹ کا 14رکنی لارجر بنچ (کل)31 جولائی کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے دائر اپیلوں کی سماعت کریگا

پیر 27 جنوری 2014 22:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ کا 14رکنی لارجر بنچ (کل) منگل کوسابق صدرپرویزمشرف کی جانب سے 31 جولائی 2009ء کے فیصلے پرنظرثانی کیلئے دائر اپیلوں کی سماعت کریگا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی درخواستوں میں مذکورہ فیصلے پر نظرثانی اور اپیلوں کے فیصلے تک خصوصی عدالت کو غداری کیس کی سماعت سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 14 رکنی لارجر بنچ جسٹس ناصر الملک ، جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس خلجی عارف حسین ، جسٹس میاں ثاقب نثار ، جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ، جسٹس سرمد جلال عثمانی ، جسٹس امیر ہانی مسلم ، جسٹس اعجاز احمد چوہدری ، جسٹس گلزار احمد ، جسٹس شیخ عظمت سعید ، جسٹس اقبال حمید الرحمن اور جسٹس مشیر عالم پرمشتمل ہے۔

واضح رہے کہ 31 جولائی 2009ء کو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ندیم احمد کی درخواستوں کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :