خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،امیرمقام، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خیبرپختونخوا کی حکومت وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کررہی، قومی سلامتی پالیسی میں تاخیر کی وجہ پالیسی کو بہتربنانا ہے،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات چیت

پیر 27 جنوری 2014 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم کے مشیرامیر مقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوام کے جان ومال کاتحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خیبرپختونخوا کی حکومت وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کررہی قومی سلامتی پالیسی میں تاخیر کی وجہ پالیسی کو بہتربنانا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی حکومت مخالفت برائے مخالفت کو چھوڑ کر عوام کے جان اورمال کے تحفظ کو یقینی بنائے موجودہ صورتحال میں تحریک انصاف حکومت خیبرپختونخوا میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے دہشتگردی نے صوبے کی اقتصادی وسماجی زندگی کو مفلوج کردیا ہے امیرمقام نے کہاکہ دہشتگردی ملک کا سب سے بڑا ایشو ہے وفاقی حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے قومی سلامتی پالیسی تیار ہے تاخیر کی وجہ پالیسی کو مزید بہتر بنانا ہے جلد ہی قومی سلامتی پالیسی کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :