طالبان سے مذاکرات کے ذریعے امن لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،عبدالقادربلوچ،طالبان ہمارے ملک کے پیارے شہری ہیں، حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشش کررہی ہے، آپریشن سے بے گناہ عوام بھی جاں بحق ہونگے،پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیاسے بات چیت

پیر 27 جنوری 2014 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) وفاقی وزیربرائے سرحدی امورعبدالقادربلوچ نے کہاہے کہ طالبان سے مذاکرات کے ذریعے امن لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے طالبان ہمارے ملک کے پیارے شہری ہیں حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشش کررہی ہے طالبان کے ساتھ مذاکرات اولین ترجیح ہے آپریشن سے بے گناہ عوام بھی جاں بحق ہونگے۔

(جاری ہے)

پیرکو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشتگردی کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے لائحہ عمل تیار کیاجارہا ہے جلد ہی حکومت پارلیمنٹ کواعتماد میں لے گی طالبان پاکستان کے پیارے شہری ہیں حکومت کوشش کررہی ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیاجائے آپریشن سے طالبان کے ساتھ ساتھ بے گناہ افراد بھی جاں بحق ہونگے اس لئے حکومت کی اولین کوشش ہے کہ اس معاملے کو پرامن طریقہ سے مذاکرات سے حل کیاجائے حکومت صرف آئین کو ماننے اورہتھیارپھینکنے والے طالبان سے مذاکرات کرے گی حکومت نے دوسری سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کافیصلہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :