وزیراعظم کے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں، شیخ رشید،حکومت سے سیکیورٹی نہ ملنے پرمارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں نصب کرلئے ہیں،صحافیوں سے بات چیت

پیر 27 جنوری 2014 20:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے پاس دہشتگردی سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں، حکومت سے سیکیورٹی نہ ملنے پرمارکیٹ سے سیکیورٹی آلات خرید کر اپنی گاڑی میں نصب کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

پیرکو قومی اسمبلی میں کیفے ٹیریا میں صحافیوں سے ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ طالبان جس طرح باآسانی جی ایچ کیو سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنارہے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ راولپنڈی کی چائنامارکیٹ میں جدید نوعیت کے ذریعے طالبان قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے وائرلیس پیغامات آسانی سے سن کر ٹارگٹ کاتعین کرتے ہیں میرے جیسے آدمی کیلئے حکومت سیکیورٹی کے بغیرلوئرپروفائل رہنا ہی بہتر ہے لیکن اس کے باوجود میں نے خود بھی اپنی گاڑی میں مارکیٹ سے خرید کر وائرلیس سیٹ نصب کرلیا ہے شیخ رشید نے کہاکہ وزیراعظم پارلیمنٹ میں اس لئے نہیں آرہے کہ ابھی تک دہشتگردی کے حوالے سے ان کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں وزیراعظم کنفیوژ ہیں۔

متعلقہ عنوان :