مشرف غداری کیس ، پراسیکیوٹر نے مشرف کی صحت سے متعلق رپورٹ کے خلاف اعتراضات کا مسودہ تیار کرکے عدالت میں جمع کرادیا،خصوصی عدالت بدھ کو رپورٹ کاجائزہ لینے اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد سابق صدر کی حاضری سے متعلق حکم جاری کریگی

پیر 27 جنوری 2014 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی پرویز مشرف کی صحت سے متعلق رپورٹ کے خلاف اعتراضات کا مسودہ تیار کرکے عدالت میں جمع کرادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر کی جانب سے پرویز مشرف کی صحت سے متعلق آرمڈ فورسز انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کی رپورٹ کے خلاف اعتراض کا مسودہ 7 صفحات پر مشتمل ہے جس میں اکرم شیخ نے کہاکہ اے ایف آئی سی کی پہلی اور دوسری رپورٹ میں کوئی فرق نہیں ، ڈاکٹرز نے پہلی رپورٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے نئے نتائج اخذ کئے ہیں۔

اکرم شیخ نے کہاکہ پرویز مشرف کو مہلک بیماری لاحق تھی تو پہلی رپورٹ میں اس کا ذکر کیوں نہیں کیا گیا، اے ایف آئی سی کی میڈیکل رپورٹ مبہم اور بے نتیجہ ہے، اس میں صرف اور صرف عدالت کے سوالات کا جواب دیا گیا جبکہ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ وہ کیا وجہ ہے جس کے باعث پرویز مشرف اتنے طویل عرصے تک ہسپتال میں ہی قیام کریں گے۔پراسیکیوٹر کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پر اعتراضات خصوصی عدالت میں جمع کرادیئے گئے بدھ کے روز عدالت میڈیکل رپورٹ کے جائزے اور اور سابق صدر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز مشرف کی حاضری سے متعلق حکم جاری کریگی۔

متعلقہ عنوان :