خیبرپختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ (ن )لیگ کے ضیاالرحمان کی رکنیت بحال کر دی گئی

پیر 27 جنوری 2014 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں (ن )لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ضیا الرحمان کی رکنیت بحال کر دی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے کیس کی۔ عدالت نے جعلی ڈگری سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ضیا الرحمان کی رکنیت بحال کر دی۔ضیا الرحمان پی کے54 مانسہرہ سے کامیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :