تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست میں وفاق،وزارت قانون وانصاف،وزارت داخلہ اور صدر کے پرنسپل سیکرٹری کوفریق بنایا گیا

پیر 27 جنوری 2014 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) تحفظ پاکستان آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ،درخواست میں وفاق،وزارت قانون وانصاف،وزارت داخلہ اور صدر کے پرنسپل سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں تحفظ پاکستان آرڈیننس چیلنج کر دیا گیا،درخواست گزارکرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے تحفظ پاکستان آرڈیننس کیخلاف درخواست طارق اسد ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں دائر کی،کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے موقف اختیار کیا کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس آئین سے متصادم ہے،درخواست گزارنے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ اس آرڈیننس کو کالعدم قراردیا جائے،درخواست میں وفاق،وزارت قانون وانصاف، وزارت داخلہ اور صدر کے پرنسپل سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ۔