سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کے خلاف اپیل کی سماعت (کل) ہوگی،انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس ریاض احمد اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل دورکنی بینچ کریگا

پیر 27 جنوری 2014 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے کے عدالتی حکم کے خلاف انٹرکورٹ اپیل کی سماعت (کل) منگل کو ہوگی۔انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت جسٹس ریاض احمد اور جسٹس نورالحق قریشی پر مشتمل دورکنی بینچ کریگا۔

(جاری ہے)

انٹرا کورٹ اپیل میں وفاق،سیکرٹری کابینہ،آئی جی پولیس، سیکرٹری دفاع اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا اپیل میں شیخ احسن الدین ایڈوکیٹ اور توفیق احمد ایڈوکیٹ کو بھی فریق بنایا گیا ہے درخواست گذار کی طرف سے استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل پر حتمی فیصلہ آنے تک سنگل بینچ کے پندرہ جنوری کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :