انسداد دہشت گردی کے لئے فیڈرل ریپڈ ری ایکشن فورس کا کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر تیار کر لیا گیا، انسداد دہشت گردی فورس میں شامل کیے جانے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 500 ہوگی

پیر 27 جنوری 2014 20:37

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کے لئے فیڈرل ریپڈ ری ایکشن فورس کا کمانڈ کنٹرول اسٹرکچر تیار کر لیا گیا، فورس کے اہلکار 2 سے 3 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچیں گے نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس میں شامل کییجانے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 500 ہوگی جس میں پاک فوج سے 60، پولیس سے 220، ایف سی سے 130 جب کہ رینجرز کے 90 اہلکاروں کو فورس میں شامل کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

فیڈرل ریپڈ ری ایکشن فورس کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ فورس کے 35 افسران و اہلکار ہیڈ کوارٹر میں شامل ہوں گے جب کہ 465 افسران و اہلکار آپریشنز میں حصہ لیں گے۔فورس کومتحرک کرنے کیلئے ایک ارب روپے کافنڈ وفاقی حکومت فراہم کریگی جبکہ فورس میں شامل افسران و اہلکاروں کوپاک فوج کیاسپیشل سروسز گروپ کیماہر انسٹرکڑزتربیت دیں گے۔