سابق جج جسٹس سردار رضا خان کا لاپتہ افراد کمیشن کاسربراہ کئے جانے پر لاعلمی کااظہار ، کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کے بارے میں کوئی علم ہے اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیاہے ، انٹرویو

پیر 27 جنوری 2014 20:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے سابق جج جسٹس سردار رضا خان نے لاپتہ افراد کمیشن کاسربراہ کئے جانے پر لاعلمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کے بارے میں کوئی علم ہے اور نہ ہی کوئی رابطہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سردار رضا خان نے بتایا کہ انھیں اس کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی اس بارے میں اْن سے رابطہ کیا گیا ہے۔اْنھوں نے کہا کہ لاء ڈویژن اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان نے کہا کہ مقامی میڈیا میں یہ خبریں آرہی ہے کہ یہ کمیشن تین سال کے لیے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :