عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے وسائل کو کرپشن کی نظر نہیں ہونے دینگے،عنایت اللہ

پیر 27 جنوری 2014 20:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخواکے وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے حاصل ہونے والے ٹیکسوں کے وسائل کو کرپشن کی نظر ہونے کے بجائے عوام بالخصوص غریب لوگوں کے فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے ۔ ٹھیکوں کے نیلامی میں شفافیت لا کر محکمہ بلدیات کے آمدنی میں اضافہ کریں گے۔

سالوں پڑے ایک دن میں حل نہیں ہو سکتے تاہم ہمارے ارادے نیک ہیں اور عوام کے تمام مسائل بتدریج حل کریں گے ۔ یکم فروری سے گرین خیبرپختونخوا مہم کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس مہم میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گرین خیبرپختونخوا کے نعرے کو حقیقت کا رنگ دیں ۔ وہ اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر لوگوں نے صوبائی وزیرکو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے فردا ًفرداً سب کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔ صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت اور عوام مل کر تمام مسائل پر قابو پائیں گے کرپشن فری معاشرے کا قیام اور صوبے کی ترقی ہمارا منشور ہے جس پر نیک نیتی سے عمل پیر ا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کریں گے اور گریڈ سترہ کی اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے حوالے کر رہے ہیں۔

اپنے محکمے کے اہلکاروں کی تربیت کااہتما م کر رہے ہیں۔اور ملازمین میں کیمشن کے خاتمے کے لیے تنخواہیں بینک کے ذریعے دیے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں غیر قانونی منڈیا ں ختم کر کے تجاوزات کے خلاف موثر مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں صفائی مہم کے بعد اب گرین پشاور مہم کا آغا ز کر رہے ہیں جس میں پشاور شہر میں پھول اور پودے لگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :