پشاورکے نواحی علاقہ ماشوخیل میں نامعلوم کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

پیر 27 جنوری 2014 20:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) پشاورکے نواحی علاقہ ماشوخیل میں نامعلوم کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق 25سے زائد مسلح ملزمان نے مختلف مکانا ت سے رات گئے 7افراد کو اسلحہ کی نوک پر علاقہ سے باہرلے گئے جن میں سے بعد ازاں4کو چھوڑ دیا گیا اور دو بھائیوں امجد، ساجد اور ان کے چچا شرافت کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھانہ بڈھ بیر میں زہانت ولد لطیف خان سکنہ ماشوخیل نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب 25سے زائد مسلح افراد جو سبز وردی میں ملبوس تھے ان کے گھر میں گھس آئے جنہوں نے میرے بھائی شرافت ، دو بھتیجوں امجد اور ساجد جبکہ قریبی مکانات سے دیگر 4افراد کے ہاتھ باندھ کرعلاقہ سے باہر لے گئے جنہوں نے بعد میں دیگر چار افراد کو چھوڑ دیا لیکن میرے بھائی اور بھتیجوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :