قومی اسمبلی کا آٹھواں اجلاس سات فروری تک جاری رہے گا

پیر 27 جنوری 2014 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) قومی اسمبلی کا آٹھواں اجلاس سات فروری تک جاری رہے گا جس میں ملک میں امن و امان اور دیگر اہم امور پر بحث کی جائیگی یہ فیصلہ پیر کو سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہونیوالے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے علاوہ اجلاس روزانہ صبح کے اوقات میں ہوا کرے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی ، وفاقی وزراء زاہد حامد، رانا تنویر حسین، چوہدری برجیس طاہر، شیخ آفتاب احمد، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، چوہدری محمد اشرف، شائستہ پرویز، شہاب الدین خان، سید نوید قمر، اعجاز حسین جکھرانی، ڈاکٹر عارف علوی ، اقبال محمد علی خان، شیخ صلاح الدین ، سید کاظم علی شاہ، صاحبزادہ طارق اللہ اور چوہدر ی طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :