صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس تین فروری کو طلب کر لیا ،اجلاس میں اہم قومی امور پر بحث کی جائیگی ، قانون سازی کیلئے متعدد بل بھی پیش کئے جانے کا امکان

پیر 27 جنوری 2014 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 جنوری ۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس پیر تین فروری کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم قومی امور پر بحث کی جائیگی اور قانون سازی کیلئے متعدد بل بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے یہ سینیٹ کا 101 واں اجلاس ہو گا۔

متعلقہ عنوان :