بلدیاتی الیکشن، اے این پی، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا اتحاد کا اعلان

پیر 27 جنوری 2014 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جنوری۔2014ء) اے این پی، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے اتحاد کا اعلان کر دیا۔ تینوں جماعتیں صوبے کے تمام اضلاع میں مشترکہ امیدوار سامنے لائیں گی۔انتخابی اتحاد کا فیصلہ پشاور میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ تینوں جماعتیں بلدیاتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار سامنے لائینگی اور اگر قانونی پیچیدگی نہ ہوئی تو الیکشن بھی ایک ہی انتخابی نشان پر لڑے جائیں گے۔

گروپ کا نام بھی متفقہ طور پر رکھا جائے گا۔ امیدواروں کا فیصلہ کرنے کیلئے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔ میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ کسی اور جماعت نے اتحاد کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی تو فیصلہ باہم رضا مندی سے کیا جائے گا۔