بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان فروری میں کیا جائیگا، پرویز خٹک

پیر 27 جنوری 2014 17:52

بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان فروری میں کیا جائیگا، پرویز خٹک

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان فروری میں کیا جائے گا۔اسلام آباد میں سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کے ساتھ نیوز کانفرنس میں پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن مارچ یا اپریل میں کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ با اختیار وزیر اعلیٰ ہیں اور کوئی ان کے کام میں مداخلت نہیں کرتا، پیسکو چیف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ہیں،وفاقی حکومت نے انہیں تبدیل نہ کیا تو وہ ان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرائیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ اگر وفاق نے خیبر پختونخوا کے اربوں روپے کے واجبات ادا نہ کیے تو عدالت سے رجوع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں کوئی نو گو ایریا نہیں ،ان کی حکومت کی رٹ ہر جگہ قائم ہے۔