خورشید شاہ کی زیرصدارت اے این پی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

پیر 27 جنوری 2014 16:59

خورشید شاہ کی زیرصدارت اے این پی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) خورشید شاہ کی زیرصدارت اے این پی اور مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس اسلام آباد میں جا ری ہے،اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کیلئے مشترکا حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس کے لیے اپوزیشن کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ ملک میں جاری دہشت گردی ،فرقہ واریت،مہنگائی اور توانائی بحران پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :