متحدہ وفد جئے سندھ قومی محاز آریسر گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کریگا

پیر 27 جنوری 2014 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ارکان آج جئے سندھ قومی محاز آریسر گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کررہے ہیں رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور وسیم اختر رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر جمالی اور پونجو مل ایڈووکیٹ کے ہمراہ قومی محاذ آریسر گروپ کے چیئرمین عبدالوحید آریسر سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات عمرکوٹ پریس کلب میں ہوگی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سندھ کی سیاسی ، سماجی صورتحال کے علاوہ امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :