ممتاز ڈرامہ نگار اور کالم نگار اصغر ندیم سید پرفائرنگ کیس میں ملوث2ملزموں کو گرفتار

پیر 27 جنوری 2014 16:14

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) لاہور پولیس نے ممتاز ڈرامہ نگار اور کالم نگار اصغر ندیم سید پرفائرنگ کیس میں ملوث2ملزموں کو حراست میں لے لیاجنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق اصغر ندیم سید پرفائرنگ کے شبے میں پکڑے گئے ملزموں کی عمریں 25سے 30سال کے درمیان ہیں،انہیں واپڈا ٹاؤ ن کے قریبی فلیٹس سے گرفتار کیا گیا۔ملزموں سے مختلف پہلووں پرتفتیش کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اصغر ندیم سید کو چندروز پہلے شوکت خانم ہسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار2افرادنے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔انہیں بازو اور کمر پر 2گولیاں لگی تھیں اور وہ تاحال نجی ہسپتال میں زیر ِعلاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :