اسلحہ لائسنس کی ازسر نو تجدید کی کو مہلت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، شرجیل میمن

پیر 27 جنوری 2014 15:48

اسلحہ لائسنس کی ازسر نو تجدید کی کو مہلت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں اسلحہ لائسنس کی دوبارہ رجسٹریشن اور اس کی ازسر نو تجدید کی آخری تاریخ 31 جنوری 2014 ہے، اس کے بعد تمام لائسنس منسوخ کردئیے جائیں گے۔ سندھ حکومت نے پہلے بھی اسلحہ لائسنس کی ازسر نو تجدید کے لئے مہم چلائی تھی اور اب بھی لائسنس رکھنے والوں کو مہلت دی گئی تھی تاہم اب اس تاریخ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

پیر کو اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ سندھ کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرکے یہاں پر قیام امن کے لئے سندھ حکومت سنجیدہ کوششوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں تمام غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران ہزاروں غیر قانونی اسلحہ ضبط کئے گئے ہیں اور اب 31 جنوری 2014 کے بعد ایسے تمام اسلحہ لائسنس ، جس کی ازسر نو تجدید یا اجسٹریشن نہیں کروائی گئی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف بھی بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کے لئے پولیس اور رینجرز کو مکمل اختیارات دے دئیے گئے ہیں اور اس میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کو جو لائسنس یافتہ اسلحہ رکھتے ہیں کہا ہے کہ وہ 31 جنوری 2014 سے قبل اپنے اسلحہ کے لائسنس کی ازسر نو تجدید اور ری رجسٹریشن کروالیں۔ تاریخ گزر جانے کے بعد اس کے خلاف مہم کا آغاز کردیا جائے گا اور ایسے تمام لائسنس کو ضبط کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :