مین آف دی میچ کا موضوع منفرد ہوگا، ہمایوں سعید

پیر 27 جنوری 2014 15:46

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) معروف اداکارہمایوں سعید نے کہا ہے کہ فلم ”میں ہوں شاہد آفریدی“ کی کامیابی کے بعد لوگوں نے مجھ سے امیدیں باندھ لی ہیں اور فلم بین طبقہ اچھی اور معیاری فلمیں دیکھنا چاہتا ہے۔ اس لیے میں اب اپنی ساکھ کو خراب کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ حال ہی میں اپنی نئی فلم مین آف دی میچ کی لوکیشنز کے لیے دبئی گئے تھے اور جلد ہی مذکورہ فلم کی فلم بندی کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اچھے موضوعات پر فلمیں بنانی چاہیے اور اگر وہی پرانی ڈگر رہی تو پھر کامیابی حاصل نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ میری نئی فلم کا موضوع بھی بالکل اچھوتا اور دلچسپ ہے اور فلم بین طبقہ اس فلم کا استقبال بھی ان کی پہلی فلم کی طرح کرے گا۔

متعلقہ عنوان :