پنجاب کامرس کالج اسلام آباد کی چودہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پیر 27 جنوری 2014 15:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) پنجاب کامرس کالج اسلام آباد نے چودہ رکنی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب کامرس کالج کے چوہدری محمد اکرم نے ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عثمان علی کو کپتان اور عبدالمحیط کو نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر اقبال (گول کیپر)، اختصار کرامت، شاہ رخ، رحیم اللہ، شاہ زیب جاوید، طیب سلطان، عثمان علی، فیضان علی، حنان، انوار الحق، وجاہت احمد کیانی اور آغا سعود شامل ہیں۔

جبکہ ڈائریکٹر سپورٹس محسن رضا ٹیم منیجر اور محمد حفیظ ٹیم کے کوچ ہونگے۔ یہ ٹیم فیڈرل بورڈانٹر کالجیٹ بوائز ہاکی چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ کالج کے پرنسپل شاہد اسلام نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :