حساس اداروں کی رپورٹ پر وزارت داخلہ کی آئی جی سندھ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

پیر 27 جنوری 2014 15:46

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) حساس اداروں کی رپورٹ پر وزارت داخلہ نے آئی جی سندھ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے وزرات داخلہ کو اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے پولیس ہیڈ کوارٹرز پرحملے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

اپنی رپورٹ میں حساس اداروں نے کہاکہ پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈرن،سعید آباد،خواجہ اجمیر نگری،حسن اسکوائر اور سعود آباد دہشت گردوں کے نشانے پرہے۔دہشت گرد کسی بھی وقت ان جگہوں پر کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے آئی جی سندھ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :