گوجرانوالہ میں باسی حلیم چاول کھانے سے 32 افراد کی حالت غیر ،چار کی حالت تشویشناک

پیر 27 جنوری 2014 15:46

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) گوجرانوالہ میں محفل میلاد کے بعد لنگر میں باسی حلیم چاول کھانے سے پچیس خواتین اور سات بچوں سمیت 32 افراد کی حالت غیر ہوگئی،متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقہ فرید ٹاوٴن میں چوہدری صدیق مہر کے گھر خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا تھا،،محفل کے اختتام پر حاضرین میں لنگر کے طور پر حلیم چاول تقسیم کئے گئے،جنہیں کھانے کے بعد پچیس خواتین اور سات بچوں سمیت 32 افراد کی حالت غیر ہوگئی،،متاثرہ افراد کے مطابق حلیم چاول کھاتے ہی ان کی حالت خراب ہوگئی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ ہسپتال لائے گئے نو خواتین اور چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سول اسپتال انتظامیہ کو ہرممکن علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے