راولپنڈی ، ملٹری ہسپتال کے نزدیک کار اور تیز رفتار ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم ، ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی

پیر 27 جنوری 2014 15:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) راولپنڈی میں ملٹری ہسپتال کے نزدیک کار اور تیز رفتار ڈمپر میں تصادم کے باعث ایک شخص جاں بحق تین شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مال روڈ راولپنڈی پر عینی شاہدین کے مطابق تیزرفتار ڈمپر بے قابو ہوکر سڑک کے دوسری جانب سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا ۔ تصادم کے باعث کار میں سوار فیملی اور ڈمپر ڈرائیور زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کوطبی امداد کیلئے فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں کار ڈرائیور راجہ سہیل ہسپتال پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے-

متعلقہ عنوان :