راجن پور میں بجلی کے ہائی ٹینشن ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا

پیر 27 جنوری 2014 15:44

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) راجن پور میں نامعلوم شرپسندوں نے بجلی کے ہائی ٹینشن ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔تحصیل روجھان کے علاقے عربی ٹبہ میں نامعلوم شرپسندوں نے پانچ سو کے وی کے بجلی ٹاور ایم جی 725 کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا،دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے ٹاور کو جزوی نقصان پہنچا۔اطلاع ملتے ہی پولیس،امدادی ٹیمیں اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے،بم ڈسپوزل اسکورڈ نے جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کر لیے ہیں جبکہ واپڈا کے متعلقہ شعبے نے ٹاور کی مرمت کا کام شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :