توانائی کے بحران نے پاکستان کی معیشت سمیت زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

پیر 27 جنوری 2014 15:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران نے پاکستان کی معیشت سمیت زندگی کے ہر شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے،(ن) لیگ کی حکومت صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے اور معاشی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے توانائی کی کمی کے مسئلہ سے جلد ازجلد چھٹکارا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہتوانائی کا حصول مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کیا جا رہاہے حکومت کی کاوشوں کی بدولت ملکی اورغیر ملکی توانائی کمپنیاں اور سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے حصول کے منصوبوں پر تیزرفتاری سے کا م کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :